ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پرایران کی مسلح افواج کی جنرل اسٹاف کمیٹی اور خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکواٹر کا ردعمل
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جنرل اسٹاف کمیٹی اور مرکزی خاتم الانبیا ہیڈکواٹرنے ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر کہا ہے کہ امریکی صدرنے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے غلط فائدہ اٹھاکر ایران کے خلاف اپنی جارحیت اور دنیا میں راہ زنی اوربدامنی کے اقدامات کی توجیہ کی کوشش کی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جنرل اسٹاف کمیٹی اور خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نےکہا ہے کہ منگل 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں ٹرمپ کی ہرزہ سرائی ایران کے خلاف جارحیت میں امریکا کی اسٹریٹیجک شکست کی نشاندہی کرتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جنرل اسٹاف کمیٹی اور خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران علاقے میں ہمیشہ امن وسلامتی کی لنگرہ گاہ رہا ہے جبکہ مغربی ایشیا میں غیر قانونی جارحیت بدامنی اور بے ثباتی کا باعث بنی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے اپنی پے درپے شکست کی تلافی میں عالمی اقتصاد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
ایران کی مسلح افواج کی جنرل اسٹاف کمیٹی اور خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس قسم کے لفظی دعووں سے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی شرمناک شکست کی تلافی نہیں کی جاسکتی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، آٹھ سالہ مقدس دفاع اور دوسری نیز تیسری مسلط کردہ جنگوں کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، شہید رہبر انقلاب اسلامی ، شجرہ طیبہ پرائمری اسکول کے معصوم بچوں اور لامرد کے بے گناہ عوام نیز ایران اسلامی کے دیگر تمام شہدا کے قاتلین اور جارحین پر کاری ترین وار لگانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔



