میناب کے پرائمری اسکول میں 120 نشستیں خالی

23 ستمبر 2026

ولایتی: نئے تعلیمی سال میں میناب کے پرائمری اسکول میں 120 نشستیں خالی  رہيں گی

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب کے  مشیر نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر ایک پیغام میں لکھا: نئے تعلیمی سال میں میناب کے شجرہ طیبہ پرائمری اسکول میں 120 نشستیں خالی رہیں گی ۔

رہبر انقلاب کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے سوشل میڈیا پر  ایران میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر ایک پیغام میں لکھا: کل ایران میں نیا تعلیمی سال شروع ہو رہا ہے لیکن میناب کے شجرہ طیبہ پرائمری اسکول میں 120نشستیں خالی رہ جائیں گی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا: اقوام متحدہ  کی تحقیقاتی کمیٹی: "منطقی دلائل” موجود ہیں کہ یہ جنگی جرم تھا۔ ہمارا سوال یہ ہے: جواب کون دے گا؟

رہبر انقلاب کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے اپنے پیغام میں زور دیا: :”بعض خاموشیاں ایک بار ہی  دہرائی نہیں جاتیں وہ عادت بن جاتی ہیں”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے