ایران نے امریکی ہیبت ختم کردی

173073351

 سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف کے مشیر اعلی نے کہا ہے کہ ایران   نے امریکی بھرم خاک ملادیا

سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف کے مشیر اعلی بریگیڈیئر نقدی نے کہا ہے کہ اس کے باجود کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا فوجی بجٹ امریکا کے فوجی بجٹ کا تقریباً ایک فیصد ہے، اس نے اپنی داخلی توانائی پر بھروسہ کرکے امریکا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس کا بھرم خاک میں ملادیا۔

بریگیڈیئر محمد رضا نقدی نے سنیچر کو ہفتہ حکومت کی مناسبت سے اور شہدائے اصفہان کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ ابتدائے انقلاب میں ایران، انتہائی معمولی اسلحہ بھی نہیں بنا سکتا تھا لیکن اس نے اپنی توانائیوں پر بھروسہ کیا اورآج سیٹ لائٹ اور جدید ترین فوجی وسائل تیار کرنے میں نمایاں پیشرفت حاصل کی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افوج کی ضرورت کے فوجی وسائل کا بڑا حصہ ملک کے اندر تیار ہورہا ہے  اور انہیں جنگی اور فوجی وسائل سے کام لے کر ایران نے  امریکا کا مقابلہ کیا اور اس کا بھرم ختم کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے