شہید رہبر اور میناب پرائمری اسکول کیس

173072972

شہید رہبر انقلاب اسلامی اور میناب پرائمری اسکول کے بچوں کی شہادت کے کیس میں فرد جرم

تہران کے پرازیکیوٹرنے شہید رہبر انقلاب اسلامی اورآپ کے کنبے کے شہدا، نیز میناب کے شجرہ طیبہ پرائمری اسکول کے طلبا کے قتل عام کے کیس میں فرد جرم جاری کردیئے جانے کی خبر دی ہے

تہران کے پرازیکیوٹر علی صالحی نے بتایا ہے کہ شہید رہبر انقلاب امام خامنہ ای رحمت اللہ علیہ، آپ کے کنبے کے شہدا اور میناب کے شجرہ طیبہ پرائمری اسکول کے بچوں کی شہادت کے کیس میں،ابتدائی تحقیقات مکمل ہوجانے کے بعد، ملکی اور بین الاقوامی دستاویزات اور ثبوت و شواہد کے ساتھ، فرد جرم صادر کرکے عدالت میں پیش کر دی گئی ہے۔  

انھوں نے بتایا ہے کہ اس کیس ميں، جرائم کے بانی، ان کا ارتکاب کرنے والے اور ان کے ارتکاب میں سہولتیں فراہم کرنے والے سبھی افراد پر مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔  

علی صالحی نے بتایا ہے کہ اس فرد جرم میں، وضاحت کی گئی ہے کہ قتل عام کی ان کارروائیاں میں،ایران کے حکومتی ںظام پر وار لگانے اور ملک کی پالیسیوں کو متاثر کرنے کی غرض سے، ایران کے اعلی ترین سیاسی عہدیدار، رہبر انقلاب اسلامی کو شہید کیا گیا، جو انسداد دہشت گردی سے متعلق بین الاقوامی دستاویزات اور تعزیراتی قوانین کے مطابق،اس کے مرتکبین، اس کے ارتکاب کا حکم دینے والوں اور اس کی منصوبہ بندی کرنے والوں پر مقدمہ چلانے اور انہیں اس جرم کی سزادینے کا متقاضی ہے۔  

انھوں نے بتایا کہ اس فرد جرم کا ایک حصہ،شہید رہبرکی صاحبزادی، بہو، داماد اور 14 مہینے کی نواسی کے قتل سے تعلق رکھتا ہے۔  

تہران کے پرازیکیوٹر نے اسی کے ساتھ بتایا کہ میناب کے شجرہ طیبہ پرائمری اسکول کے بچوں کی شہادت کے کیس میں بھی ابتدائی تحقیقات مکمل ہوجانے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی دستاویزات اور ثبوت وشواہد کے ساتھ فرد جرم عدالت میں داخل کرادی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس فرد جرم سے  ملک کے اندر چلائے جانے والے مقدمہ کے ساتھ ہی بین الاقوامی سطح پر بھی مذکورہ جرائم کے مرتکبین کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں استفادہ کیا جائے گا۔   

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے