173069755

ایران اور روس پابندیوں کا دباؤ ختم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں ایران کے خلاف امریکی اقتصادی دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بین الاقوامی تعلقات کو پابندیوں کے دباؤ سے بچانے کے لیے ایران اور دیگر دلچسپی رکھنے والے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

ماریا زاخارووا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ایران کے خلاف امریکہ کی عائد کردہ ثانوی پابندیوں کے بارے میں کہا کہ "روس اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی کسی بھی یکطرفہ، غیر قانونی اور جبری اقدام کو سختی کے ساتھ مسترد کرتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اس غیر قانونی اقدام کے خلاف ایرانی ساتھیوں اور دیگر دلچسپی رکھنے والے ممالک کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں اور ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر بین الاقوامی تعلقات میں پابندیوں کے سیاست کے خاتمے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ "یکطرفہ پابندیوں کا غیر قانونی نفاذ طویل عرصے سے مغرب کے ناپسندیدہ ممالک کا حساب  کتاب چکانے اور انہیں سزا دینے کا حرب بن چکا ہے جس کا سدباب کیا جانا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے