شہید رہبر انقلاب کی تقریب نماز جنازہ کیلئے عراق میں بھی عام تعطیل

bsr.jpg

bsr.jpg

اس وقت تک عراق کے صوبوں بغداد، نجف اشرف، کربلائے معلی، بابل، ذی قار، بصرہ، میسان اور واسط نے آئندہ بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ شہید رہبر انقلاب اسلامی ایران کی عراق میں نماز جنازہ کے انعقاد کی سپریم کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں نماز جنازہ کی تقریبات کو صوبہ نجف اور صوبہ کربلا تک ہی محدود رکھا جائے گا تاہم توقع ہے کہ اس تقریب میں پورے عراق سے دسیوں لاکھ افراد شرکت کریں گے۔

قبل ازیں نجف گورنری میں شعبہ عبادات و زائرین کے ڈائریکٹر حیدر کبون نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس تقریب میں شرکت کے لئے عراق کے 60 سے زائد جلوسوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ ادھر عراق مختلف قبائل نے بھی آئندہ بدھ کے روز نجف اشرف اور کربلائے معلی کے 2 صوبوں میں انجام پانے والی شہید رہبر انقلاب اسلامی ایران کی نماز جنازہ کی تقریبات میں بڑے پیمانے پر شرکت کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے