عراق میں تشییع کی مکمل تیاری

عراق میں تشییع کی مکمل تیاری

مقتدا الصدر

عراق کے معروف رہنما مقتدا صدر نے بیانیہ جاری کردیا

حرم مطھر امیرالمومنین اور کربلا میں لاکھوں زائرین کی میزبانی متوقع

ایران کے دارالحکومت تہران اور اس کے بعد قم میں جلوس جنازہ کے بعد جسد مطہر شہید آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای رحمت اللہ علیہ عراق حکومت اور عوام کی درخواست میں عراق کے مختلف شہروں میں اپنے مقلدین، پیروکاروں اور عاشقان شہدا کے درمیان قرار پائے گا۔

اخبار کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی حفطہ اللہ کے بڑے بیٹے آیت اللہ باقر سیستانی نماز جنازہ ادا کریں گے۔

عراق حکومت کی طرف سے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔

عراق کی مختلف تنظیموں اور شخصیات نے عوام سے جلوس جنازہ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے جس میں عراق کے حکمران، الحشد الشعبی کے قائدین اور اسی طرح عراق کے اندر بڑا ووٹ بینک رکھنے والے مقتدا الصدر بھی شامل ہیں۔

مقتدا الصدر نے اپنے بیانیہ میں لوگوں کو جلوس جنازہ میں تشریف لانے پر خوش آمدید کہا ہے۔ انہوں نے اپنے نشر ہونے والے بیانیہ میں کہا ہے کہ امام شہید جہاد کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔

اس سے قبل عراقی قائدین کی طرف عراق کے اندر سے مکمل طور پر امریکی انخلا کا مطالبہ سامنے آیا تھا جبکہ عراقی پارلمینٹ نے عراق کے اندر سے کسی بھی قسم کے ایران کے خلاف ہوائی یا زمینی استعمال پر دشمن تصور کرتے ہوئے ایسے جارحین کے خلاف فوجی دفاع کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے