روس، اسرائیلی سفارتخانے میں آتشزدگی
روسی خبررساں ایجنسی ٹاس (TASS) نے دارالحکومت ماسکو میں واقع اسرائیلی سفارتخانے سے نقل کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز اس سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کے استقبالیہ میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ اسرائیلی سفارتخانے کے مطابق اس واقعے کے نتیجے میں وقوع پذیر ہونے والے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس اعلان کے مطابق اسرائیلی سفارتخانے کا قونصلر سیکشن آئندہ دنوں میں خدمات فراہم نہیں کرے گا۔ اس بارے قابض صیہونی رژیم کے معروف عبری اخبار یدیعوت احرونوت (Yedioth Aharonot) نے بھی دعوی کیا ہے کہ یہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

