یمن کے قریب سکیورٹی حادثے کا اعلان
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر (UKMTO) نے اعلان کیا ہے کہ اسے یمنی بندرگاہ بالحاف سے 76 بحری میل جنوب میں ایک سکیورٹی حادثے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ اس ادارے کے مطابق متعدد چھوٹی کشتیاں کہ جن پر ہلکے ہتھیاروں سے لیس افراد سوار تھے، ایک بحری جہاز کے قریب پہنچی تھیں۔ اس رپورٹ کے مطابق بحری جہاز کا عملہ محفوظ ہے۔

.png)