کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا:عراقچی

IMG_20260107_133609_994.jpg

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے غاصب اسرائیلی وزیر دفاع کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی عوام اور اعلیٰ قیادت کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور اس کا فوری، فیصلہ کن اور طاقتور جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیر دفاع کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی عوام اور اعلیٰ قیادت کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور اس کا فوری، فیصلہ کن اور طاقتور جواب دیا جائے گا۔

سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی معاہدہ واضح اور سب کے سامنے موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے اس معاہدے کے تحت اسرائیل کو کشیدگی بڑھانے سے روکنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل امریکی عہد کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھتا ہے تو ایران مناسب اور مؤثر جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایرانی عوام اور ملک کی قیادت کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا اور ایران اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے