تدفین آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کی نظارت میں
شہید رہبر انقلاب کی تشیع جنازہ اور الوداعی رسومات کی قومی کمیٹی کے سیکریٹری نے بتایا ہے کہ شہید رہبر کی تشیع جنازہ کے پروگرام آیت اللہ العظمی سید مجتبی حسینی خامنہ ای کی نگرانی میں انجام پائیں گے
شہید رہبر انقلاب کی تشیع جنازہ اور الوداعی رسومات کی قومی کمیٹی کے سیکریٹری علی اکبر پور جمشیدیان نے منگل 30 جون کو ایک پریس کانفرنس میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی تشیع جنازہ اور آخری رسومات کی تفصیلات بیان کیں۔
انھوں نے اس پریس کانفرنس میں جو وزارت داخلہ میں انجام پائی، کہا کہ تاریخی روداد انجام پارہی ہے۔ ابلاغیاتی ذرائع کو صحیح طریقے سے اس حوالے سے اپنا فریضہ انجام دینا چاہئے تاکہ یہ ایونٹ بعد کے ادوار اور نسلوں کے لئے ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت سے یاد گار بن جائے اور ہمیشہ باقی رہے۔
شہید رہبر انقلاب کی تشیع جنازہ کی قومی کمیٹی کے سیکریٹری نے بتایا کہ اب تک 30 سے زائد ملکوں کے سربراہان اور اعلی عہدیداران اور اسی طرح 90 سے زائد ملکوں کے علمائے کرام، دانشور حضرات اور ادیان و مذاہب کے رہنما شہید رہبر انقلاب کو خراج عقیدت و احترام پیش کرنے اور آپ کے جنازے میں شرکت کے لئے اپنی آمادگی کا باضابطہ اور سرکاری طور پر اعلان کرچکے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ سرکاری وفود کے علاوہ، پڑوسی ملکوں، منجملہ، پاکستان، عراق اور افغانستان کے بڑے بڑے عوامی کاروانوں نے بھی شہید رہبر کے جنازے میں شرکت کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ شہید رہبر انقلاب، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای (قدس سرہ) کے جنازے میں عوامی کارروانوں کی شرکت کے سلسلے میں ، بین الاقوامی کمیٹی میں ضروری ہم آہنگی انجام دی جارہی ہے۔
شہید رہبر انقلاب کی تشیع جنازہ اور آپ کی الوداعی رسومات کی قومی کمیٹی کے سیکریٹری علی اکبر پور جمشیدیان نے بتایا کہ جمعہ 3 جولائی کو دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہان، اعلی رتبہ عہدیداران، رہبران ادیان اور دانشور حضرات شہید رہبر کے جسد پاک کو خراج عقیدت و احترام پیش کریں گے اور سنیچر 4 جولائی سے عوامی رسومات کا آغاز ہوگا۔
انھوں نے بتایا کہ تہران کی عیدگاہ امام خمینی (رحمت اللہ) کے دروازے عوام کے لئے 4 جولائی کی صبح 6 بجے کھول دیئے جائيں گے تاکہ وہ شہید رہبر انقلاب کے جسد پاک کا آخری دیدار اور آپ کو الوداع کہنے کے لئے، آپ کے اور آپ کے لواحقین کے جنازوں پر حاضری دے سکیں۔
علی اکبر پور جمشیدیان کے مطابق، 5 جولائی کو تہران کی عیدگاہ امام خمینی (رحمت اللہ علیہ) میں شہید رہبر اور آپ کے ساتھ شہید ہونے والے، آپ کے کنبے کے شہیدوں کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ 6 جولائی کو تہران میں شہید رہبر کی تشیع جنازہ ہوگی جس میں پورے ایران اور علاقے کے ملکوں کے عوام کی بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
شہید رہبر انقلاب کی تشیع جنازہ اور آپ کی لوداعی رسومات کی قومی کمیٹی کے سیکریٹری علی اکبر پور جمشیدیان نے عراق میں تشیع جنازہ کے پروگراموں کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق شہید رہبر کا جسد پاک، 8 جولائی کو عراق لے جایا جائے گا۔ نجف یا بغداد ایئر پورٹ پر آپ کے استقبال کی سرکاری رسومات میں عراق کے تینوں شعبوں، یعنی مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان اور دیگر اعلی رتبہ حکام شرکت کریں گے۔
انھوں نے بتایا کہ نجف اشرف میں روضہ امیر المومنین علیہ السلام اور اسی طرح کربلائے معلی میں روضہ ہائے اقدس کے طواف کی رسومات اور تشیع جنازہ انجام پائے گی ۔