ایرانی جوہری پروگرام کے خاتمے سے متعلق امریکی مطالبہ NPT کے خلاف ہے، روس
اعلی روسی سفارتکار نے اس جیسے کسی بھی مطالبے کو این پی ٹی کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ لگتا ایسا ہے کہ واشنگٹن کو جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کی سالمیت کے تحفظ کی ذرہ بھر بھی پرواہ نہیں۔ اپنے پیغام میں میخائیل اولیانوف نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے آرٹیکل 4 کا حوالہ بھی دیا، کہ جس میں کہا گیا ہے کہ جوہری توانائی کے پرامن استعمال بشمول افزودگی، کا حق تمام رکن ممالک کے لئے محفوظ ہے نیز یہ کہ کوئی بھی ملک کسی بھی دوسرے ملک کو اپنی قانونی تنصیبات کے خاتمے پر مجبور نہیں کر سکتا!
واضح رہے کہ اس طرح کا کوئی بھی مطالبہ اس عالمی معاہدے (NPT) کی سالمیت کو شدید نقصان پہنچاتا ہے کیونکہ اور اس سے یہ پیغام جاتا ہے کہ بڑی طاقتیں اپنی مرضی سے دوسرے ممالک کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم کر سکتی ہیں!
