کوئی ملک اسرائیل کو ہتھیار نہ دے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سخت وارننگ
دنیا بھر کے 150 ممالک میں 10 ملین سے زائد اراکین پر مشتمل، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا کہ 8 اپریل کے روز، اسرائیلی فوج نے آپریشن "ایٹرنل ڈارکنس” شروع کیا اور 10 منٹ میں ہی حملوں کی سب سے بڑی مربوط لہر انجام دے ڈالی، جس کے دوران لبنان کے مختلف حصوں میں 100 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، اور اس آپریشن میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ المنار کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ اب، 1 ماہ گزر جانے کے بعد بھی انصاف نہیں ملا جبکہ لبنان میں عام شہری ہی ناقابل برداشت قیمت ادا کر رہے ہیں درحالیکہ مرنے والوں میں بچے، امدادی کارکن اور صحافی بھی شامل ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ تمام ممالک کو، اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی کو فوری طور پر روک دینا چاہیئے کیونکہ اس بات کا سنگین خطرہ موجود ہے کہ یہ ہتھیار بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے لئے استعمال ہوں گے۔
