قابض اسرائیلیوں کیخلاف حزب اللہ لبنان کے تابڑ توڑ حملے
اپنی تازہ مزاحمتی کارروائی سے متعلق، لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ایف پی وی ڈرون کے ذریعے علم الشعب نامی قصبے کے سامنے حالیہ دنوں میں قائم کردہ نمر الجمل نامی اسرائیلی بیس میں موجود پیشرفتہ ترین اسرائیلی ٹینک میرکاوا کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیارے کو قریب آتے دیکھ کر قابض صہیونی فوجی، اپنی جان کے خوف سے کھڑے ٹینک سے باہر کود جاتا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ مزاحمتی ڈرون، مار کرنے کے لئے ٹینک کا انتخاب کرتا ہے یا قابض اسرائیلی فوجی کا!
