اسرائیل نے گذشتہ ڈیڑھ سال میں 40 ہزار فلسطینی شہریوں کو بے گھر کیا، اقوام متحدہ کا اعلان
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم نے سال 2025 کے آغاز سے لے کر اب تک مغربی کنارے میں تقریباً 40,000 فلسطینیوں کو بے گھر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے فرحان حق نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (OCHA) کی رپورٹوں کا حوالہ دیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران مغربی کنارے میں غاصب اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مکانات کی مسماری سے 42 فلسطینی بے گھر ہوئے جن میں 24 بچے بھی شامل ہیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ گذشتہ سال کے آغاز سے لے کر اب تک، مغربی کنارے میں تقریباً 40,000 فلسطینی شہری، اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ فرحان حق نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج اور مسلح صیہونی آبادکار کہ جو خود اسرائیلی فوج کی حمایت میں حملے کرتے ہیں، مغربی کنارے کے تمام شہروں میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ان کے حملوں میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کو نشانہ بنایا جاتا ہے؛ وہی لوگ کہ جو اس پورے علاقے کے اصلی باشندے ہیں!
