ایران کیخلاف امریکی "فریڈم پراجیکٹ” ناکام

2.jpg

2.jpg

امریکی چینل سی این این (CNN) نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں فوجی منصوبہ کہ جو صرف 48 گھنٹے ہی جاری رہا، مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے۔ سی این این نے وضاحت دی کہ حقیقت میں یہ منصوبہ نہ صرف "آزادی کا منصوبہ” نہ تھا بلکہ یہ خلیج فارس میں پھنسے ہوئے 1 ہزار 600 بحری جہازوں میں سے بھی مبینہ طور پر صرف 2 بحری جہازوں کو ہی گزارنے کے قابل ہوا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے شپنگ لائنیں 2 ماہ سے زیادہ عرصے سے آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کا موقع تلاش کر رہی ہیں درحالیکہ عام اوقات میں (ایران پر مسلط کردہ امریکی، اسرائیلی و خلیجی ممالک کی جنگ سے قبل) روزانہ 120 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے تھے کہ جن میں سے اکثر، دنیا بھر کا 20 فیصد تیل لے جاتے تھے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سخت انتباہات کے پیش نظر، امریکی صدر نے  آبنائے ہرمز میں "بحری جہازوں کی حفاظت کے فوجی منصوبے” کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے