ہم نے حزب اللہ لبنان کے ایک کمانڈر کو ٹارگٹ بنایا ہے، اسرائیل

2.jpg

2.jpg

عبری زبان کے اسرائیلی میڈیا نے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی ایلیٹ فورس "رضوان” کے کمانڈر احمد غالب بلوط کی ٹارگٹ کلنگ کا دعوی کیا ہے۔ ادھر قابض اسرائیلی فوج نے بھی اپنے ایک سرکاری بیان میں دعوی کیا ہے کہ یہ قتل کامیاب رہا! قابض اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ اس نے بیروت کے مضافات میں گذشتہ رات ہونے والے حملے کے دوران حزب اللہ لبنان کے رضوان یونٹ کے کمانڈر احمد غالب بلوط کو قتل کر دیا ہے۔ اس بارے قابض فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویچائی ادرعی (Avichay Adraee) کا کہنا تھا کہ احمد غالب بلوط، رضوان یونٹ میں کئی ایک عہدوں پر فائز تھے جن میں سے ایک، اس یونٹ میں کمانڈنگ آپریشن بھی تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے