ایرانی مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، روس
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ-ایران کشیدگی کے حوالے سے اپنے عمانی ہم منصب بدر بن حمد البوسعیدی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ اس دوران مغربی ایشیائی خطے کے موجودہ بحران پر بات کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے ایران سے متعلق صورتحال کے سیاسی و سفارتی حل میں مدد کے لئے ماسکو کی مکمل تیاری پر زور دیا۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری بیان کے مطابق، سرگئی لاوروف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران سے متعلق موجودہ صورتحال کو جلد از جلد سیاسی و سفارتی حل کے راستے پر واپس پلٹ آنا چاہیئے۔
