اپنے ملک سے شدید نفرت پر امریکی شہری حکومت سے بیزار
دنیا بھر میں غنڈہ گردی کے حوالے سے بدنام امریکی حکومت کی جانب سے اس مرتبہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے اور نتیجۃ وجود میں آنے والے عالمی بحران کے باعث، ایک امریکی نوجوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں "امریکیوں کے تئیں عالمی بیزاری اور شدید نفرت” کے حوالے سے اپنی حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی شہری کا کہنا تھا کہ میں جاپان کے سفر پر ہوں اور جب بھی مجھ سے میری شناخت کے بارے پوچھا جاتا ہے اور میں یہ کہتا ہوں کہ "میں امریکی ہوں” تو لوگ مجھے "بدلی ہوئی نظروں” اور "نفرت” کے ساتھ دیکھتے ہیں جس کے بعد مجھے ہر ایک "لعنتی” بار اپنی وضاحت پیش کرنا پڑتی ہے!
امریکی شہری نے کہا کہ قبل ازیں میں یورپ میں تھا اور وہاں بھی مجھے اِسی "لعنتی نفرت” کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی نوجوان نے مزید کہا کہ یہ ایک شرمناک صورتحال ہے جسے بیان کرنے کے لئے میرے پاس "لعنتی الفاظ” نہیں!
واضح رہے کہ حالیہ چند برسوں کے دوران ہونے والے بین الاقوامی سرویز میں، واشنگٹن کے روایتی اتحادیوں سمیت دنیا بھر کے کئی ایک ممالک میں امریکہ کی مقبولیت میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی ہے جو حالیہ ایران مخالف امریکی و اسرائیلی جنگ کہ جس میں معروف عرب ممالک بھی امریکہ و اسرائیل کا کھلے عام ساتھ دے رہے ہیں، کے آغاز کے بعد مزید تیزی آئی ہے۔
