ایران کے جوابی حملوں کے بارے ٹرمپ کے دعوے
اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انتہاء پسند امریکی صدر نے اپنے جنگی اتحادی، متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائلوں کی جانب اشارہ کیا اور دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زیادہ تر مار گرائے گئے ہیں..! جھوٹا ترین امریکی صدر ہونے کا لقب پانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ البتہ 1 وہاں سے گزر گیا تھا.. لیکن زیادہ نقصان نہیں ہوا!!
ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے تیل بردار بحری جہاز پر حملے کے بارے بھی کہا کہ ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں.. جنوبی کوریا کے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور میرے خیال میں جنوبی کوریا کو اب کچھ کرنا چاہیئے! امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ جنوبی کوریا کا بحری جہاز تھا جو اکیلا ہی چل رہا تھا اور اس کا کوئی محافظ نہ تھا۔
