بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے نامزد سربراہ پیرس سے ڈھاکا پہنچ گئے

2681823-muhammadyunusx-1723107440-937-640x480.jpg

ڈھاکا: بنگلادیش کی عبوری حکومت کے نامزد سربراہ ڈاکٹر محمد یونس پیرس سے ڈھاکا پہنچ گئے۔

 

 

بنگلادیش کے میڈیا کے مطابق نوبل انعام یافتہ ڈاکٹرمحمد یونس مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ڈھاکا پہنچے۔بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ بنگلا دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ کرنے والی طلبا تحریک کے رہنماؤں نے ڈاکٹر محمد یونس کو سربراہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بنگلا دیش کی عبوری حکومت آج مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے حلف اٹھائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے