ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا نے سلیکشن کمیٹی پر برہم

2640556-ramizrajateam-1715762119-779-640x480.jpg

سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر رمیز راجا نے سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہر کھلاڑی ٹرائل پر لگ رہا ہے، عباس آفریدی کھیل رہے ہیں انکا مستقبل کیا ہے؟، صائم ایوب، حسن علی اور عامر کی کارکردگی بھی کوئی خاص نہیں!سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو جلد ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردینا چاہیے، اس سے کھلاڑی کشمکش کا شکار ہیں۔وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں!، اس صورتحال میں پلئیرز بھی غیر ضروری دباؤ بڑھ رہا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے