ڈونلڈ لو نے جھوٹا بیان دیا اس پر اسد مجید کو بلایا جانا چاہیے،وزیراعلیٰ کے پی

2621010-gandapurxx-1711091280-793-640x480.jpg

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو نے جھوٹا بیان دیا اس پر اسد مجید کو بلایا جانا چاہیے۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سائفر آنے کی تصدیق اس وقت کے سفیر نے بھی کی۔ ڈونلڈ لو نے جھوٹا بیان دیا اس پر اسد مجید کو بلایا جانا چاہیے۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو اس پر سزا ہوئی۔ اگر سائفر نہیں تھا تو پھر بانی پی ٹی آئی کو غلط سزا ہوئی۔ مداخلت تھی یا سازش غیرت مند پاکستانی ہونے کے ناطے برداشت نہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمارے پیسے دینے ہیں جو ہمارا حق ہے۔ مینڈیٹ چوری ہوا ہے حکومت غیرآئینی ہے اسے نہیں مانتے۔ فارم 45 اور 47 تبدیل کیے گئے۔ چوری کے مینڈیٹ والی حکومت کیا ڈلیور کرے گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے