انصار اللہ کے غیرملکی جہاز پر میزائل حملہ میں 3 افراد ہلاک 6 زخمی

2614478-image-1709754678-892-640x480.jpeg

 

یمن کی اسلامی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ نے بحیرہ احمر میں مغربی ملک کے ایک جہاز کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئیں جب کہ 6 زخمی ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ بحیرہ احمر میں خلیج عدن میں انصار اللہ کے میزائل حملے میں عملے کے 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ میزائل حملے سے بارباڈوس کا جہاز کو بڑا نقصان پہنچا، یہ انصار اللہ کی جانب سے گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والا بلیسٹک میزائل کا پانچواں حملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے دو حملوں میں مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور تیسرا میزائل امریکی اہلکاروں نے مار گرایا تھا۔

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ بدھ کو ہونے والے حملے میں بارباڈوس کے بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے تاہم حملے کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے