امریکی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے
جزیرہ لارک پر حملہ کی وجوہات کے بارے میں امریکی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے: ترجمان وزارت خارجہ
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کی وجہ سے جزیرہ لارک پر حملہ کرنے کے امریکی دعوے کو کذب محض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے جرم کو درست ثابت کرنے کے لیے بہانہ تراشی کا عادی ہے۔
منگل کو اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایران کی جانب سے بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری اور جزیرہ لارک پر حملہ کرنے کے امریکی دعوے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ دعویٰ کذب محض ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے جرم کو درست ثابت کرنے کے لیے ہمیشہ کوئی نہ کوئی بہانہ تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ امریکی دعووں کو الگ الگ یا کسی ایک معاملے کے تناظر میں نہیں بلکہ پچھلے دو برس کے دوران انجام پانے والے جرائم کے مجموعی پس منظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پہلے انہوں نے قریب الوقوع خطرے کی بات کی پھر ایرانی ایٹم بم کا بہانا بنایا اور اسے بار بار دوہراتے رہے۔ یہ مثالیں ہیں کہ امریکہ اپنے جرم کو صحیح ثابت کرنے کے لیے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیتا ہے۔
اسماعلی بقائی نے کہا کہ اگر ہم اپنی سرزمین کے اندر اپنے دفاع کی تیاری کر رہے ہیں اور اس کے لیے مختلف اقدام انجام دیئے جارہے ہیں تو اس کا کسی سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بارے میں امریکی دعوے محض دعوے ہی ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ نے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے لارک فوجی جارحیت کی ہے اور اس جارحیت کا جواب اسے دیا گیا ہے اور آئندہ بھی دیا جائے گا۔