ایرانی وزیرِ خارجہ کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

1326712_6324140_iran_updates.jpg

ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو 24 واں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اسلامی جمہوری ایران تمام سطح پر باہمی تعلقات اور تعاون بڑھانے کا عزم کرتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آنے والے برسوں میں پاکستان کیلئے امن، سلامتی و استحکام کی دعا ہے۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے شہباز شریف کی ایوان میں تقریر کرتے ہوئے تصویر بھی پوسٹ کی۔علاوہ ازیں پاکستان میں ایران کے سفیر نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے