پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اُٹھا لیا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہوگا

5ab15dab-781d-43f7-890e-3bd340c9813d-1.jpg

پاکستان کے صوبے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے نومنتخب اراکینِ اسمبلی نے جمعے کو حلف اُٹھا لیا ہے۔اسمبلی کے سیکریٹری کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب سنیچر کو ہوگا۔

صوبائی اسمبلی میں کیے گئے اعلان کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب سے قبل امیدواران اپنے کاغذتِ نامزدگی آج شام پانچ بجے سے پہلے اسمبلی کے سیکریٹری کے پاس جمع کروائیں گے۔کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل بھی آج ہی مکمل کیا جائے گا۔ اسمبلی کے سیکریٹری کے مطابق سنیچر کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے تحت ہوگا۔اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے دو پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے