پی ایس او ’’ڈی جی کیش‘‘ کی فوڈ پانڈا کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری

2608470-psonew-1708547962-135-640x480.jpg

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل کے ایک آسان اور موثر فیول مینجمنٹ سالوشن پی ایس او DIGICASH نے فوڈ پانڈا کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کرلی۔

اس تعاون کا مقصد فوڈ پانڈا کے ڈلیوری رائیڈرز کو پی ایس او DIGICASH فیول مینجمنٹ سلوشن کے ذریعے خصوصی فوائد اور مراعات کی فراہمی کے ساتھ با اختیار بنانا ہے۔ پی ایس او کی جانب سے 2019 میں متعارف کرائے گئے DIGICASH صارفین کو فیول مینجمنٹ کے مکمل سلوشن فراہم کرتا ہے۔اس شراکت داری کے ذریعے فوڈ پانڈا کے رائیڈرز لبریکنٹس کی خریداری پر 10فیصد رعایت، پریمیئر یورو 5فیصد اور ہائی اوکٹین ایندھن پر 1فیصد کیش بیک اور ماہانہ 50ہزار روپے کی حد سمیت دیگر خصوصی رعایتیں اور فوائد حاصل کرسکیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے