سید حسن نصر اللہ کی لبنانی عوام سے خصوصی اپیل

1398063011431847418441454.jpg

موبائل فون اور سی سی ٹی وی کیمرے اسرائیلی جاسوس ہیں/ میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ انکا انٹرنیٹ بند کردیں۔

لبنان ، حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ نے یوم جانبازان کے موقع پر ایک تقریر میں فرمایا : کہ آپ کے اور آپ کے خاندان والوں کے ہاتھ میں موجود موبائل فون اصل جاسوس ہے اور آپ کے ہاتھ میں یہ موبائل فون ایک قاتل جاسوس ہے جو دشمن کو دقیق معلومات دیتا ہے اور ہمارے کمانڈروں کی لوکیشن دکھاتا ہے۔سید مقاومت نے مزید فرمایا کہ براہ کرم اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے دقت اور احتیاط کریں ؛ ہمارے ساتھ ہونے والی زیادہ تر واقعات موبائل فون کی وجہ سے رونما ہوئے و اسرائیلی ان موبائل فونز کے ذریعے سب کچھ سمجھتے ہیں۔

سید مقاومت نے مزید کہا کہ اسرائیل کو جاسوسوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جو کہ انٹرنیٹ کے ساتھ متصل ہے تمام شہروں، گلیوں اور مجاھدین کو دیکھ رہے ہیں۔میں آخر میں تمام لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ گلی، محلے، سڑک اور فارمیسی وغیرہ کہ جس میں کیمرے لگے ہوئے ہیں انکا انٹرنیٹ بند کردیں یہ واجب شرعی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے