بلوچستان میں حالیہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک

2601556-twinblastinbalochistan-1707297677-641-640x480.jpg

راولپنڈی: قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بلوچستان میں حالیہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد داعش کا ایک دہشت گرد عبدالشکور نعمان ابو حمزہ خراسانی ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد عبدالشکور عرف نعمان ابو حمزہ خراسانی 7 فروری کو قلعہ سیف اللہ اور پشین میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے بلوچستان میں مزید ہائی پروفائل خودکش بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی جو سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بروقت اور فوری کارروائی کے باعث کامیابی سے ٹل گئے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی اور آزاد امیدوار کے انتخابی دفاتر کے باہر دھماکوں کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے