پشین(خانوزئی) اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ، 27 افراد جاں بحق ، 42 زخم

IMG_20240207_171934_741.jpg

خانوزئی میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 30 زخمی جبکہ قلعہ سیف اللہ میں جے یوآئی کے دفترکے قریب دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے پشین دھماکے کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خانوزئی میں پی بی 47 میں انتخابی امیدوار اسفندیارکاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر جمعہ داد نے کہا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ادھر قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے انتخابی دفتر کے باہر دھماکا ہوا جس میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پشین دھماکے کا نوٹس لے کر چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ادھرنگران وزیر داخلہ بلوچستان زبیر جمالی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی ہے ، زبیر جمالی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہیں، اتحاد سےدشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے، اس طرح کے حملے سے انتخابی عمل متاثر نہیں ہو گا.

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے