میجر جنرل عبداللہی: امریکی اڈے جہاں بھی منتقل ہوں، ہماری میزائلوں کی زد میں رہیں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے رضاکارانہ تنظیم کے سربراہ حجۃ الاسلام حسین طائب، ان کے نائبین، شعبہ جات کے سربراہان اور منتظمین سے ملاقات کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے رضاکارانہ تنظیم کے سربراہ حجۃ الاسلام حسین طائب، ان کے نائبین، شعبہ جات کے سربراہان اور منتظمین سے ملاقات کی۔
رضاکارانہ تنظیم کے ہفتے کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں میجر جنرل عبداللہی نے رضاکاروں کی سال بھر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ نے اس تنظیم کی بنیاد رکھی تھی۔ آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران رضاکاروں نے اہم کردار ادا کیا اور قدرتی آفات، کورونا وبا، امن و امان کے قیام اور حالیہ دو مسلط کردہ جنگوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط ایران کی تشکیل اور عوام کی بھرپور شرکت میں رضاکاروں کا کردار نمایاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی میزائل طاقت نے ایک عالمی سپر پاور کو چیلنج کر دیا ہے اور ایرانی مسلح افواج دنیا کی پانچ طاقتور ترین فوجوں میں شمار ہوتی ہیں۔ گزشتہ 48 برسوں سے امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف دشمنی اور سازشوں میں مصروف ہیں۔ خلیج فارس کی جنگ، ایرانی مسافر طیارے کو مار گرانا اور طبس میں امریکی آپریشن دشمن کی جارحیت کی چند مثالیں ہیں۔
میجر جنرل عبداللہی نے کہا کہ دشمن نے ایران کی صلاحیتوں کا غلط اندازہ لگایا۔ رمضان جنگ کے دوران اسے توقع تھی کہ 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر ایرانی نظام سقوط کر جائے گا، لیکن حملے کے صرف ایک گھنٹے بعد ایران نے بھرپور جواب دیا۔ اس کے بعد دشمن کو مسلسل حیرتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حملوں نے خطے میں امریکی اڈوں کو شدید نقصان پہنچایا، یہاں تک کہ بعض اڈے ناقابلِ استعمال ہو گئے اور امریکہ انہیں مزید دور منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم، امریکی اڈے جہاں بھی منتقل کیے جائیں، وہ ایرانی مسلح افواج کے میزائلوں کی زد میں رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے سمندر میں بھی دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور اسے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔ امریکہ کو ایران کے حقوق اور مفادات کا احترام کرنا ہوگا۔



