علامہ ناصر عباس بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل انتظامیہ کیخلاف عدالت پہنچ گئے

1316307_7213267_AllamaNasirAbassJafri_updates.jpg

بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے جج کے حکم کے باوجود ملاقات نہ کروانے پر علامہ ناصر عباس اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

عدالت عالیہ اسلام آباد میں صدر مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) علامہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کی درخواست دائر کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔ٹرائل کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل رولز کے مطابق ملاقات کی اجازت دی تھی۔

اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے ٹرائل جج کے حکم کے باوجود علامہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی۔صدر ایم ڈبلیو ایم نے ملاقات نہ کرانے جائے پر عدالت عالیہ اسلام آباد میں درخواست دائر کی تھی، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کیا ہے۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی ڈائریکشن کے ساتھ درخواست نمٹادی اور کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کا پابند ہے۔

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے