بھارتی فوج کی بربریت؛ 2 خواتین اور بچے کو گولیوں سے بھون دیا

278.jpg

نئی دہلی: بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں سرچ آپریشن کے دوران 2 خواتین اور ایک بچے کو گولیاں مار کر ماورائے عدالت قتل کردیا۔
کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بیجاپور میں کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن (کوبرا) نے بیلم گٹہ پہاڑیوں میں علیحدگی پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔
اس آپریشن میں بھارتی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور فوجی اہلکاروں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے علاقے سے بھاگ نکلنے ہی میں عافیت جانی تاہم جاتے جاتے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
اس فائرنگ کی زد میں آکر دو خواتین اور ایک بچہ ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فوج نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے ہلاک ہونے والوں کو نکسل کے علیحدگی پسند قرار دیا تاہم ان کے مسلح ہونے کے شواہد پیش نہ کرسکے۔
دوسری جانب نکسل باغیوں نے بھارتی فوج کے مؤقف کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرچ آپریشن میں بھارتی فوج کو شکست کا سامنا رہا اور اس ہزیمت کو چھپانے کے لیے انھوں نے معصوم لوگوں کی جانیں لیں۔
واضح رہے کہ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی نکسل جماعت چھتیس گڑھ میں بھارت سے آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے جو اس علاقے کے قدرتی اور معدنی وسائل پر سب سے زیادہ حق مقامی لوگوں کا تصور کرتی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے