غزہ کیخلاف انسانیت سوز اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 23 ہزار 843 ہو گئی

226.jpg

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے آج سہ پہر میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی شہداء کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اشرف القدرہ کے مطابق غیرقانونی اسرائیلی رژیم نے غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑے پیمانے پر قتل عام کی 12 نئی انسانیت سوز کارروائیاں انجام دی ہیں کہ جن کے نتیجے میں غزہ کے مزید 135 عام شہری شہید اور 312 زخمی ہو گئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر سے لے کر اب تک فلسطینی شہداء کی کل تعداد 23,843 اور زخمیوں کی کل تعداد 60,317 ہو گئی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے