یورپ، صہیونی جرائم میں برابر کا شریک ہے،

فلسطینی پناہ گزینوں کی جلی کٹی لاشیں دیکھ کر بھی اسرائیل کی مزید حمایت کرنے والا یورپ، صہیونی جرائم میں برابر کا شریک ہے،

یورپی رکن پارلیمنٹ

Marc Botenga

Member of the European

Parliament for Belgium

جب آپ دیکھ رہے ہیں کہ نومولود بچوں کی لاشیں جلتی ہیں،

پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملے ہوتے ہیں،

اقوام متحدہ کی ایجنسیوں،

اقوام متحدہ کے اسکولوں پر بمباری ہوتی ہے

اور آپ اسے ہونے دیتے ہیں،

نہ صرف یہ ہونے دیتے ہیں

بلکہ اسرائیل کی حمایت بھی جاری رکھتے ہیں

تو لہذا آپ اسرائیل کے گھناؤنے جرائم میں مکمل طور پر شریک ہیں!

کیسے آپ روس کے خلاف پابندیاں لگاتے ہیں

کہ اس نے غیرقانونی طور پر یوکرین پر حملہ کیا ہے،

اور یوکرینی سرزمین کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا ہے

جبکہ فلسطینی سرزمین پر دہائیوں سے جاری اسرائیل کے غیرقانونی قبضے

اور مزید فلسطینی زمینوں کو غصب کر لئے جانے

اور فلسطینیوں کو ان کے گھر بار و سرزمینوں سے نکال باہر کر دینے

اور نسل کشی پر مبنی اس جنگ کے دوران ان کے قتل عام پر

آپ کسی قسم کی پابندیاں نہیں لگاتے؟!

یہ ایک دوہرا معیار ہے، دوغلا اقدام ہے

اور منافقت ہے کہ جس نے یورپ کی ساکھ کو کمزور بنا کر تباہ و برباد کر دیا ہے !

ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس معاملے میں ہم غیرجانبدار ہیں!

مکمل طور پر واضح ہے کہ آج یورپی یونین؛

اسلحے کی تر سیل کے ذریعے،

چاہے تجارتی تعلقات ہوں

یا اسرائیلی فوجی کمپنیوں کو سبسڈی۔۔

(اس قتل عام میں) بہت واضح طور پر اب بھی اسرائیل کی مدد کر رہی ہے!

اور یہ انتہائی شرم کی بات ہے!!

3 views

You may also like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے