عالمی دانشمند امام خمینی کے بارے کیا کہتے ہیں؟

عالمی دانشمند امام خمینی کے بارے کیا کہتے ہیں؟

 

آیت اللہ سید محمد باقر الصدر

عراقی دینی مرجع، مفکر و فلسفی

امام خمینیؒ کی شخصیت میں پگھل جاؤ بالکل ایسے ہی کہ جیسے وہ اسلام میں پگھل چکے تھے۔۔ آپ کیسے مجھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میں امام خمینیؒ کی حمایت نہ کروں درحالیکہ انہوں وہ کر دکھایا کہ جس کی مجھے امید تھی اور میں چاہتا تھا؟آپ مجھ سے ایک ناممکن کام کا مطالبہ کر رہے ہیں! اگر میرے ہدف تک پہنچنا کسی چیز پر منحصر ہو تو میں اپنی جان سے بھی دریغ نہ کروں گا!

جان پال دوم

ہمیں اس تبدیلی کے بارے انتہائی احترام اور گہری سوچ کے ساتھ بات کرنا چاہیئے کہ جو امام خمینیؒ اپنے ملک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ایک وسیع حصے میں لائے!

فتحی شقاقی

بانی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین

ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی نے فلسطینی عوام کو اعتماد بخشا اور ثابت کر دیا کہ ہماری کامیابی امام خمینیؒ کی کامیابی میں مضمر ہے۔ فلسطینی انتفاضہ اس اسلامی بیداری کا ہی ثمرہ ہے کہ جو امام خمینیؒ نے خطے بالخصوص فلسطین میں پیدا کی

محمد حسین ہیکل

بانی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین

امام خمینیؒ اہل زمین کے لئے الہی و آسمانی تحفہ ہیں۔ گویا کہ وہ اسلام کی ابتدائی شخصیات میں سے تھے کہ جو معجزانہ طور پر زمین پر آئی تاکہ بنی امیہ کی ظاہری کامیابی اور اہلبیتؑ کی شہادت کے بعد امام علیؑ کے لشکر کی کمان سنبھال سکے۔ وہ ایک ایسی گولی کے مانند تھے کہ جس نے بیسویں صدی کے قلب کو اپنے نشانے پر لے رکھا تھا!

نلسن منڈیلا

رہنما اپارتھائیڈ مخالف تحریک، جنوبی افریقہ

امام خمینیؒ وہ بیمثال لیڈر تھے کہ جنہوں نے اسلامی انقلاب کو خالی ہاتھوں کامیاب کیا۔ وہ نہ صرف ایران کے عظیم رہنما تھے بلکہ دنیا بھر کی تمام آزادی طلب و انقلابی تحریکوں کے بھی رہنما ہیں۔ امام خمینیؒ، خودمختاری کی جانب ہمارے رستے میں نمونۂ عمل تھے۔ وہ ان عظیم شخصیات میں سے ایک ہیں کہ جو اپارتھائیڈ ریاست کے ساتھ مقابلے میں ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں!

فہمی ہویدی

عظیم مصری مفکر

امام خمینیؒ ایک ایسے عظیم رہنما تھے کہ جنہوں نے اسلامی انقلاب کو خالی ہاتھوں ہی کامیاب کروا دیا۔ وہ نہ صرف ایران کے عظیم رہنما ہیں بلکہ دنیا بھر کی تمام آزادی طلب و انقلابی تحریکوں کے رہنما ہیں۔ امام خمینیؒ، آزادی کی جانب ہمارے رستے میں مثالی نمونہ عمل تھے۔ وہ ان عظیم شخصیات میں سے ایک تھے کہ جو اپارتھائیڈ ریاست کے مقابلے کے رستے میں ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں

3 views

You may also like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے