یمنی افواج کیجانب سے کئی مال بردار صیہونی بحری جہازوں پر حملوں کے بعد دنیا کی 5 بڑی شپنگ کمپنیوں میں سے 4 نے بحیرۂ احمر اور آبنائے باب المندب سے گزرنے والے اپنے بحری جہازوں کو روکدیا ہے۔ ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ صیہونی حمایت یافتہ ملاحوں اور اسرائیل جانیوالے اپننے بحری جہازوں کی حفاظت کے بارے فکر مند ہیں۔ دوسری جانب مظلوم فلسطینی عوام کی علی الاعلان حمایت کرنیوالی یمنی افواج کا کہنا ہے کہ غزہ کی حمایت میں وہ اسرائیل جانیوالے تمام بحری جہازوں کو روک دینا چاہتی ہیں جبگہ گذشتہ روز ہی امریکہ کا کہنا تھا کہ اس کے جہازوں نے بحیرۂ احمر میں یمنی افواج کے 14 حملہ آور ڈرون طیارے مار گرائے ہیں (بی بی سی فارسی)