انڈر19 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی کی منتظر

113.jpg

کراچی: پاکستانی ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کی منتظر ہے تاہم آج سپر سکس مرحلے میں بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا۔
سیمی فائنل میں رسائی کیلیے پْرعزم پاکستانی ٹیم ہفتے کو بنگلہ دیش سے سپر سکس مرحلے کا دوسرا اور آخری میچ کھیلے گی، گذشتہ روز میزبان جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 119 رنز سے مات دے دی، فاتح الیون نے 8 وکٹ پر 232 رنز بنائے، اوپنر لوہان ڈیرپریٹوریس 71 اور ریلی نورٹن 41 رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے، وشوا لاہیرو، میلشا تھاروپاتھی اور سپون ویڈگے نے 2،2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے