پاک-ایران وزرائے خارجہ میں رابطہ، کشیدگی ختم کرنے پراتفاق

2593284-whatsappimageatpm-1705666763-166-640x480.jpeg

اسلام آباد: وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ کے مابین ایک مرتبہ پھررابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے مابین کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزرا خارجہ کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال ہوا۔ واضح رہے کہ ایران نے 16 جنوری کو ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی تھی جس میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوگئی تھیں۔

مذکورہ واقعہ کے بعد 17 جنوری کو وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا اپنے ایرانی منصب سے رابطہ ہوا تھا جس میں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب پر واضح کیا تھا کہ 16 جنوری کو ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
18 جنوری کو پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حوالے ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن مرگ بر سرمچار کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے۔پاکستان نے جوابی کارروائی میں کسی شہری یا ایرانی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔

 

اس پس منظر میں دفتر خارجہ نے تصدیق کیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے حکام کے درمیان مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے