یوکرینی صدر زلنسکی نے روسی جہازوں پر حملوں میں ہم آہنگی کے بارے میں اپنے جھوٹ کا اعتراف کرلیا ہے
یوکرینی صدرولودیمیر زلنسکی نے اطالوی وزیر اعظم سے ٹیلیفونی گفتگو میں اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے لیبیا کی بن غازی بندرگاہ پر حملے کے بارے میں اپنے اتحادیوں سے ہم آہنگی کے بارے میں دروغ بیانی کی تھی۔
زلنسکی نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ اپنے حلیفوں سے ہم آہنگی کے بغیر اس طرح کے اقدامات نہیں کرتے۔
اطالوی وزیر خارجہ نے جمعہ کو زلنسکی کے اس دعوے کی تردید کی تھی کہ یوکرین نے بن غازی بندرگاہ پر حملہ اپنے اتحادیوں کی ہم آہنگی سے انجام دیا تھا۔
یوکرینی صدر زلنسکی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ” آج میں نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے بات کی۔ درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ دوطرفہ مسائل کو سمجھنا، اہمیت رکھتا ہے۔ میں نے تصدیق کی کہ لبیا میں حالیہ آپریشن، اپنے یورپی اتحادیوں سے ہم آہنگی کے بغیر انجام دیا تھا۔”



