◷

ایران اور خلیجی ممالک کی نشست پر زور

28 نومبر 2026

ایران کے ساتھ خلیج فارس کے ملکوں کی براہ راست نشست پر زور 

قطر کے سابق وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ خلیج فارس کے ملکوں کی براہ راست نشست اور خلیج فارس ناٹو کی تشکیل پر زور دیا ہے

  قطر کے سابق وزیر اعظم حمد بن جاسم نے ایک یوٹیوب چینل کے ساتھ تفصیلی انٹرویو میں، خلیج فارس کے ملکوں سے کہا کہ اگے بڑھیں اور ایران کے ساتھ براہ رات مذاکرات شروع کریں۔

انھوں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں کشیدگی بڑھنے سے خلیج فارس کے ملکوں کی سیکورٹی اور اقتصاد کو خطرہ لاحق ہوگا۔

قطر کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ صیہونی حکومت علاقے میں اپنا اثرورسوخ بڑھانا اور سیکورٹی کا سسٹم اپنے مفاد  میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ دوسرے خلیج فارس کی طرف سے مذاکرات کریں اور ہم ایسے سمجھوتے کے منتظر رہیں جس میں ممکن ہے کہ خلیج فارس کے ملکوں کے مفادات اور تشویش پر توجہ نہ دی گئی ہو۔

 حمد بن جاسم نے نے کہا کہ خلیج فارس کے عرب ملکوں کو مشترکہ مفادات،علاقے میں مداخلتوں، نیابتی جنگوں اور ممنوعہ خطوط (ریڈلائنوں) کے بارے میں  ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنا چاہیے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے