◷

آبنائے ہرمز سے بحرِ ہند تک ایران کا کنٹرول

28 نومبر 2026

آبنائے ہرمز سے بحرِ ہند تک سمندری کنٹرول ہمارا ہے: ایران

یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی بحری کشیدگی اور بحری ناکہ بندی کے تناظر میں سامنے آیا ہے

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ اس کی بحریہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے سے شمالی بحرِ ہند تک پھیلے ہوئے اہم سمندری علاقے کی نگرانی اور حفاظت کر رہی ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی بحریہ اس سمندری خطے میں مکمل اختیار کے ساتھ موجود ہے اور اس کی نگرانی کر رہی ہے۔

جنرل اکرمینیا نے ماضی کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ نے اس وقت عراقی بحریہ کو اس طرح شکست دی تھی کہ وہ جنگ کے اختتام تک کوئی کاروائی کرنے کے قابل نہیں رہی تھی۔ ان کے بقول موجودہ جنگ میں بھی ایرانی بحریہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے سے شمالی بحرِ ہند تک اپنے کنٹرول اور نگرانی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی بحری کشیدگی اور واشنگٹن کی جانب سے ایران پر عائد بحری ناکہ بندی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے امریکی بحری ناکہ بندی کو واشنگٹن کی ناکامی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اس محاصرے کو توڑنے کی کوششیں شروع کرچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے