عراقچی کا کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کے کام میں امریکی رکاوٹوں پر ردعمل
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کی کارکردگی میں امریکہ کی رکاوٹوں کو عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف اور انتہائی بے شرمی قرار دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے واشنگٹن کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا
’’امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں اس قدر تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ عملی طور پر وہ کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے کو مفلوج کر رہا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ یہ رویہ انتہائی بے شرمی ہے۔ عراقچی نے خبردار کیا کہ کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (OPCW) ممکن ہے اپنی سرگرمیاں معطل کرنے اور اپنے بنیادی پروگراموں کو محدود کرنے پر مجبور ہو جائے۔



