امریکی نیشنل سائبر سکیورٹی کا سربراہ ـ بھی ـ مستعفی ہو رہا ہے
ٹرمپ انتظامیہ کے قومی سائبر سکیورٹی سربراہ امریکہ کے ٹیکنالوجی نظامات اور بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر خلل کی وجہ سے شدید دباؤ کے تحت، اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہے۔
نیوز ویب سائٹ "ایکسیوس” نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں امریکہ کے قومی سائبر سکیورٹی سربراہ "شان کیئرن کراس” (Sean Cairncross) اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکہ کے مواصلاتی، مالیاتی، ٹرانسپورٹ اور حتیٰ کہ سکیورٹی اداروں کے اندرونی نیٹ ورکس میں متعدد بار خلل پڑتا رہا ہے اور امریکہ کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی زدپذیری کے بارے میں خدشات میں شدید اضافہ ہؤا ہے۔
ایک اہم ترین واقعے میں، امریکہ کی قومی سکیورٹی ایجنسی (NSA) کے مواصلاتی نیٹ ورک میں خلل کی وجہ سے اس ادارے کا اندرونی نیٹ ورک ـ جسے "NSANet” کہا جاتا ہے، ـ عارضی طور پر دسترس سے باہر ہو گیا؛ یہ وہ نیٹ ورک ہے جسے اس ادارے کے ملازمین خفیہ معلومات کے تبادلے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
گذشتہ دنوں امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے نظاموں میں بھی خلل پڑا جس کی وجہ سے کئی دنوں تک ملک بھر میں پروازیں رک گئیں، پروازوں میں بڑے پیمانے پر تاخیر ہوئی اور ہزاروں پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔
مالی شعبے میں، جے پی مورگن چیس بینک کے اندرونی نظامات میں خلل کی وجہ سے کچھ بینکاری لین دین میں تاخیر ہوئی۔
اسی دوران، مائیکروسافٹ اور ایپل کمپنیوں کی خدمات میں بھی مسائل سے روچار ہوئیں۔
ان خلل کے ساتھ ساتھ، ٹرمپ انتظامیہ میں ابھرتے ہوئے سائبر خطرات اور مصنوعی ذہانت کی ترقی سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے طریقے پر اختلافات کے بارے میں بھی رپورٹس شائع ہوئی ہیں۔
بعض میڈیا رپورٹس نے پہلے کیئرن کراس اور امریکہ کے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ (فری مین) کے درمیان مصنوعی ذہانت کے جدید ماڈلز سے پیدا ہونے والے سکیورٹی خطرات پر حکومت کے ردعمل کی رفتار کے بارے میں اختلاف کی خبر دی تھی۔
اسی دوران، ڈیموکریٹک اور ریپبلکن سینیٹرز نے حالیہ دنوں وائٹ ہاؤس کو خط بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی سائبر حملوں کے خلاف امریکہ کے بنیادی ڈھانچے کی سافٹ ویئر زدپذیریوں کی فوری شناخت کی جائے اور اس کے ازالے کے لئے اقدام کیا جائے۔



