◷

میڈیکل کمپلیکس پر حملہ؛ حزب اللہ لبنان کی مذمت

13 نومبر 2026

حزب اللہ لبنان نے غزہ میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر حملے کی مذمت کی

لبنان کی تحریک حزب اللہ نے خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر صہیونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو جنگی جرم قرار دیا اور طبی مراکز پر حملوں پر عالمی برادری اور عرب ممالک کی خاموشی جاری رہنے کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان  نے ایک بیان جاری کر کے غزہ پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر صہیونی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی، جس کے نتیجے میں متعدد شہری، ڈاکٹر اور مریض شہید و زخمی ہوئے اور اس کمپلیکس کی عمارت  کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔

حزب اللہ نے اس بیان میں زوردیا ہے کہ ناصر میڈیکل کمپلیکس کو نشانہ بنانا ایک اور واضح جنگی جرم ہے جو صہیونی حکومت کے اس سیاہ ریکارڈ میں  نیا اضافہ ہے جو اس نے اسپتالوں اور طبی مراکز کے خلاف جرائم اور جارحیت کے ارتکاب  کے میدان میں بنایا ہے۔

 حزب اللہ نے ان جرائم اور قتل عام  پربین الاقوامی اور عرب ملکوں کی خاموشی  کی بھی مذمت کی اور خبردار کیا  ہے کہ ایسی خاموشی صہیونی حکومت کو مزید جرائم کے ارتکاب اور نسل کشی جاری رکھنے کی ترغیب دے گی۔

حزب اللہ نے اسی کے ساتھ فلسطینی قوم اور صہیونی حکومت کی جارحیتوں کے سامنے فلسطینیوں کی مزاحمت سے مکمل یکجہتی و حمایت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے