◷

یمن؛ سعودی افسران کے اجتماع پر حملہ

13 نومبر 2026

یمن کا عدن میں سعودی افسران کے اجتماع پر حملہ

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے صوبہ عدن کے جبل حدید کیمپ میں سعودی عرب کے متعدد فوجی افسران کے اجتماع کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے جمعہ کے روز سرکاری خبر رساں ایجنسی «سبأ» کو بتایا کہ صوبہ عدن میں واقع جبل حدید کیمپ میں سعودی عرب کے متعدد افسران کے اجتماع کی جگہ پر حملہ کیا گیا ہے۔

اس فوجی ذریعے نے حملے میں ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اس سے قبل بھی خبر رساں ذرائع نے عدن میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنے جانے کی اطلاع دی تھی۔

جنوبی یمن میں حالیہ فوجی پیش رفت سے ظاہر ہوٓتا ہے کہ سعودی عرب سے وابستہ فورسز اور ریاض کی حمایت یافتہ حکومت کے اتحادی اہلکاروں کے ٹھکانوں پر میزائل حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے