حزب اللہ لبنان نے غزہ میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر حملے کی مذمت کی
لبنان کی تحریک حزب اللہ نے خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر صہیونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو جنگی جرم قرار دیا اور طبی مراکز پر حملوں پر عالمی برادری اور عرب ممالک کی خاموشی جاری رہنے کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کر کے غزہ پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر صہیونی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی، جس کے نتیجے میں متعدد شہری، ڈاکٹر اور مریض شہید و زخمی ہوئے اور اس کمپلیکس کی عمارت کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔
حزب اللہ نے اس بیان میں زوردیا ہے کہ ناصر میڈیکل کمپلیکس کو نشانہ بنانا ایک اور واضح جنگی جرم ہے جو صہیونی حکومت کے اس سیاہ ریکارڈ میں نیا اضافہ ہے جو اس نے اسپتالوں اور طبی مراکز کے خلاف جرائم اور جارحیت کے ارتکاب کے میدان میں بنایا ہے۔
حزب اللہ نے ان جرائم اور قتل عام پربین الاقوامی اور عرب ملکوں کی خاموشی کی بھی مذمت کی اور خبردار کیا ہے کہ ایسی خاموشی صہیونی حکومت کو مزید جرائم کے ارتکاب اور نسل کشی جاری رکھنے کی ترغیب دے گی۔
حزب اللہ نے اسی کے ساتھ فلسطینی قوم اور صہیونی حکومت کی جارحیتوں کے سامنے فلسطینیوں کی مزاحمت سے مکمل یکجہتی و حمایت پر زور دیا۔



