◷

سردی میں شدت ،غزہ کے بچے خطرے میں

12 نومبر 2026

سردی میں شدت، غزہ کے بچوں کی زندگی خطرے میں

 یونیسیف کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ سردی کی شدت سے غزہ ميں بچوں کی جان خطرے میں ہے

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں سردی میں شدت سے بچوں کی زندگی خطرے میں ہے۔

 انھوں نے کہا ہے کہ سردی بڑھ جانے سے غزہ کے بچوں کے لئے حالات سخت ہوگئے ہیں۔

یونیسیف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غزہ میں بے گھر ہوجانے والے فلسطینی  کنبے خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور بارش کا پانی ان کے خیموں میں بھی بھرگیا ہے۔

ان کا  کہنا ہے کہ سردی کی شدت سے اکثر بچوں کے بدن کا درجہ حرارت گرگیا  ہے جس کی وجہ سے ان میں خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔  

یونیسیف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غزہ میں ڈرینیج اور آب رسانی کے سسٹم  کی تعمیر نو کے لئے ضروری وسائل اور بلڈنگ میٹریل تیار ہے لیکن صیہونی حکومت انہیں غزہ پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے