◷

یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ

9 نومبر 2026

ریسلنگ کی عالمی تنظیم کی جانب سے ایرانی ریسلر کی قدر دانی

ریسلنگ کی عالمی تنظیم یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (UWW) نے کہا ہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ 2025 میں چار گولڈ میڈل جیتنے والوں نے آستانہ میں اپنی شاندار کارکردگی کا اعادہ کرتے ہوئے دوبارہ سونے کے تمغے حاصل کیے۔

 یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (UWW)  کے مطابق پوری ورلڈ چیمپئن شپ میں صرف چار پہلوان ہی اپنے گزشتہ سال کے اعزازات کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے جن میں سے تین کا تعلق ایران سے ہے۔

سعید اسماعیلی، امیر حسین زارع اور غلام رضا فرخی، نیز امریکی پہلوان کائل سنائیڈر، وہ چار کھلاڑی ہیں جنہوں نے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی سونے کے تمغے اپنے نام کیے۔

آستانہ ورلڈ چیمپئن شپ میں، ایران کی گریکو-رومن ریسلنگ ٹیم نے چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا، جبکہ فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے